اداکارہ میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
ماہ رمضان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہی میں پاکستانی اداکارہ میرا بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودیہ پہنچیں۔
میرا نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی اور تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیںمیرا نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی خوش قسمتی ہے ۔
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کی تھیں۔