بھائیوں نے بہن کو شادی پر سونا، چاندی اور زمین سمیت کروڑوں کا جہیز دیدیا

کہتے ہیں کہ بھائیوں کا بہنوں کے لیے پیار دیکھنے لائق ہوتا ہے، ان کے لاڈ اٹھانے سمیت ان کی ہر خواہش پوری کرنا بھائی اپنا فرض سمجھتے ہیں، اس کی حالیہ مثال سب کے سامنے ہے۔

سونا، چاندی، جائیداد، مہنگی گاڑیوں سمیت 8 کروڑ کا جہیز 4 بھائیوں نے اپنی بہن کو دے دیا جس کے بارے میں سن کر ہر کوئی حیران ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھی اور مہنگی ترین شادی بھارتی ریاست راجستھان میں رچائی گئی ہے جہاں ڈھنگسارا گاؤں کے ضلع ناگور میں چار بھائیوں نے اپنی بہن کو کروڑوں کا جہیز دیا۔
بھارتی قانون کے مطابق جہیز دینے سے منع کیا گیا ہے جب کہ جہیز اپنے منہ سے مانگنے والوں کے لیے 7 سال جیل کی سزا رکھی گئی ہے لیکن اس کے باوجود راجستھانی بھائیوں نے اپنی بہن کو مہنگا ترین جہیز دیا۔

رپورٹس کے مطابق جہیز میں 2.21 کروڑ نقد، 4 کروڑ مالیت کی 100 بیگھہ زمین دی گئی، صرف اتنا ہی نہیں 71 لاکھ کا ایک کلو سونا، 9.8 لاکھ مالیت کی 14 کلو چاندی، 7 لاکھ کا ٹریکٹر اور شادی میں آنے والے مہمانوں کو بھی تحائف دیے گئے جن کی قیمت کُل ملا کے کروڑوں میں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں