اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کرانے کی کوشش کر رہا ہے جو فیصلہ ہوا ہی نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم کو مذاکرات کا کہیں، اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے پر تیار بھی ہوگئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کرانے کی کوشش کر رہا ہے جو فیصلہ ہوا ہی نہیں، وہ درخواست تو سات رکنی بینچ نے چار تین سے خارج کر دی تھی، تین ججوں نے پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کیا تو اسے آئین کو پھر سے لکھنے کے مترادف قرار دیا گیا۔