پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد ریٹائر ہوگئے

پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد ریٹائر ہوگئے

چکوال (پریس ریلیز) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد محکمہ تعلیم میں اپنی 33 سالہ سروس مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے،جس پر گورنمنٹ ہائیر سیکندڈری سکول کلرکہار اور سابقہ سکول گورنمنٹ ہائی سکول مرید کے سٹاف کی جانب سے ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا،ان کے اعزاز میں اساتذہ کے کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب پروفیسر چوہدری افتخار احمد کے گھر میں منعقد کی گئی جس میں سٹاف،اہلیان دیہہ اور معززین نے شرکت کی،اس دوران سٹاف اور اہل علاقہ کا بیانیہ تھا کہ پروفیسر چوہدری افتخار احمد نے اپنی سروس اعلیٰ طریقے سے سرانجام دی،جس پر اہل علاقہ کو اُن پر فخر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں