اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ہم 14 مئی کو الیکشن کی تیاری نہیں کریں گے، جس بنیاد پر سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے اس بنیاد کو چیلنج کریں گے جو اوریجنل فیصلہ ہے جسے وہ تین دو کہتے ہیں لیکن چار ججوں نے تحریری طور پر کہا کہ یہ چار تین ہے، اس فیصلے کی بنیاد پر چیلنج کریں گے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو پابند کرکے عدالت نے اختیار سے تجاوز کیا، عدالت فل کورٹ بلاکرچار تین اور تین دو کا معاملہ حل کرے۔