امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کم زور ہوگئی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ صرف پی ڈی ایم نہیں، ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، اس سے انارکی اور افراتفری پھیلےگی