عام انتخابات سے قبل صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کیلئے زہرقاتل ہوں گے، چوہدری سرور

دبئی: سابق گورنرپنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور نےکہا ہےکہ عام انتخابات سے پہلے صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کے لیے زہر قاتل ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نےکہا کہ ملک میں استحکام کے لیے عام انتخابات شفاف اور ایک دن کرائے جائیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ صرف ایک صوبے میں انتخابات تباہی کا سبب ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی چاہیے۔

سابق گورنر پنجاب نے اس موقع پر مسلم لیگ ق کی طرف سے سیاسی جماعتوں کوگرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں