ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 روپے کے اضافے کے بعد 130 سے 135 کی ہوگئی ہے۔
حیدرآباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120روپے جب کہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
ادھر پشاور میں بھی ایک ہفتے میں ایک کلو چینی25 روپےکے اضافے کے بعد 131 روپے کی ہوگئی ہے۔
کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپےکلو فروخت کی جارہی ہے۔