آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

قرارداد میں 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان کیا گیا ہے، یوم دستور ہر سال ملک بھر میں منایا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم دستور عوام اور ملک کے لیے آئین اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرےگا، کنونشن ریاستی اداروں پر زور دیتا ہے کہ 1973 کے آئین پر مکمل عمل درآمد کریں ، ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سے عوام کےحقوق اور مفادات کا تحفظ ہو، ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سےدفاع کویقینی بنایا جا سکے۔

قرارداد میں 1973 کے آئین کی تیاری اور منظوری کی تاریخ اور ورثے پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے آئین میں درج وفاقیت اور اختیارات کے تین ریاستی اداروں میں تقسیم کے ذکر کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں