کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، دھماکے میں دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔